Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 53:09:11
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • قدیم علم اور مغربی تحقیق کا سنگم ۔ آسٹریلیا نے نئی سائنسی ترجیحات طے کرلیں

    13/08/2024 Duración: 04min

    آسٹریلیا میں مقامی اور قدیم انڈیجینس علم کو اب پہلی بار وفاقی حکومت کی جانب سے سائنسی معاملات میں ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی جائے گی۔ نیشنل سائنس اینڈ ریسرچ پرائیوریٹیز کے تحت اب آئندہ دس برس تک کی علمی کاوشوں کا رخ تعین کیا جائے گا۔

  • A lively Independence Day program highlighted the talented youth. - یومِ آزادی کا رنگا رنگ پروگرام , ہونہار بچوں اور باصلاحیت نوجوانوں کے نام

    13/08/2024 Duración: 07min

    On August 11, a lively celebration took place in Sydney to honor Pakistan's Independence Day. It was a day for Australia's Pakistani community to shine, with talented youth and promising children in the spotlight. The event included a colourful parade, an energetic talent show, and a Talent Hunt award across various categories, all set to music and melodies. - ’میری پہچان پاکستان‘ کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ۱۱ اگست کو سڈنی میں ہونے والا رنگا رنگ پروگرام آسٹریلیا کی پاکستانی کمیونیٹی کے باصلاحیت نوجوانوں اور ہونہار بچوں کے ٹیلینٹ کو جوہر دکھانے ان نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہنے کا دن تھا۔ بچوں کی کیریکٹر پریڈ، نوجوانوں کا ٹیلینٹ شو ، مختلف شعبوں کے سینئیر اور جونئیر ٹیلنٹ اور ان کے جیتنے والے نوجوانوں کو ایوارڈ دئے گئے۔ ملّی نغموں، گیتوں اور ُسروں کی بہار سے سجے اس جشن کی جھلکیاں اس پوڈکاسٹ کا حصہ ہیں۔

  • ایس بی اردو سننے، پڑھنے اور دیکھنے کے لئے ویب سائیٹ کو بکُ مارک کیجئےاور مفت آڈیو ایپ ڈاؤن لوڈ کیجئے

    13/08/2024 Duración: 58s

    جلد ہی آپ کو آسٹریلیا میں اپنے سوشل میڈیا فیڈز پر کم خبریں ملیں گی۔ لہذا اب وقت آگیا ہے کہ آپ ایس بی ایس کی آڈیو ایپ ڈاؤن لوڈ کریں. ردو سامعین کے لئے اہم ہے کہ انہیں آسٹریلیا سمیت پوری دنیا کی غیرجاندارانہ خبروں کے ہر زاویے تک رسائی ہو۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ تمام خبریں، کہانیاں آراء، اورپوڈ کاسٹ آپ تک پہنچتی رہیں اور آپ کمیونیٹی اور اس کے اہم مسائل سے واقف رہیں، ایس بی ایس آڈیوSBS Audio ایپ گوگل پلے یا ایپیل اسٹور سے مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے.

  • Embracing the wisdom of traditional Indigenous medicine - انڈیجنس افراد کی روایتی ادویات میں موجود حکمت

    13/08/2024 Duración: 10min

    Understanding and respecting Indigenous knowledge of medicine may be the key to providing more holistic and culturally sensitive care in today's healthcare setting. - طب کے انڈیجنس علم کو سمجھنا اور اس کا احترام کرنا آج کی صحت کی دیکھ بھال کی ترتیب میں زیادہ جامع اور ثقافتی طور پر حساس نگہداشت فراہم کرنے کی کلید ہو سکتا ہے۔

  • نیوز فلیش 13 اگست: آسٹریلیا میں گیمبلنگ اشتہارات پر حد مقر کرنے کا عندیہ

    13/08/2024 Duración: 03min

    ایبوریجنل کمیونیٹی کریمینل ایج کی حد نہ بڑھانے پر ناراض, جنیوا کنوینشن کے 75 برس مکمل, یوکرائنی افواج کی روسی خطے میں پیش قدمی اور پیرا اولمپکس کی تیاریاں عروج پر

  • Experts highlight that trust between parents and children is key to preventing cyber blackmail - ڈیجیٹل فراڈ اور آن لائین دھوکہ دہی کے وہ انوکھے ہتھکنڈے جو لاکھوں آسٹریلین کو لوُٹ رہے ہیں؟

    12/08/2024 Duración: 06min

    Javeria Mehmood, an expert in fostering child-parent trust to protect children from cyberbullying and cyber blackmail, highlights that culturally diverse communities and elderly individuals are particularly vulnerable to targeted fraud. - سائیبر کرائیم، نیٹ پر دھوکہ دہی، ساشل میڈیا پر جعلسازی اور فون پر فراڈ آج کی ڈیجیٹل دنیا کے وہ خطرات ہیں جن کا پوری دنیا کو سامنا ہے ۔ مگر تارکین وطن، انگریزی زبان کے علاوہ دوسری زبان بولنے والے مائیگرنٹ اور بزرگ اس کا ذیادہ نشانہ بنتے ہیں۔ آن لائین فراڈ اور جعلسازی کو پہچان کر ان سے بچا جا سکتا ہے۔ پرتھ میں مقیم سائیبر آگاہی کی تدریس دینے والی محترمہ جویریہ محمود سے معلوماتی بات چیت سنئیے۔

  • ہفتہ رفتہ جمعہ 09 اگست 2024: پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم نے اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیت لیا

    09/08/2024 Duración: 06min

    وزیر دفاع رچرڈ مرلیز کی جانب سے آکس آبدوز معاہدے کا دفاع، برطانیہ میں شدت پسندی کے خلاف مظاہرے اور آسٹریلین میٹ رچرڈسن اولمپک ٹریک سائیکلنگ کے اسپرنٹ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ مزید خبروں کے لئے سنئے ہفتہ رفتہ۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ: پاکستان کے ہیرو ارشد ندیم نے چالیس سال بعد پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت لیا

    09/08/2024 Duración: 10min

    سیاسی کشیدگی ،بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار اور وقار یونس نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کر لیا

  • نیوز فلیش 08 اگست 2024: آسٹریلیا میں چائلڈ کئیر ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان

    08/08/2024 Duración: 03min

    برطانیہ میں امیگریشن مخالف فسادات جاری ہیں اور نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے ساتھی منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نے ریاست وسکونسن میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔

  • ’بیٹی کی پیدائش ہوئی تو میں حراستی مرکز میں تھا ، 12 سال سے اسے نہیں دیکھا‘ : ہنگو کے پناہ گزیں شفیق کی کہانی

    08/08/2024 Duración: 07min

    ’پاکستان میں میری جان کو خطرہ تھا اس لئے میں 2013 میں آسٹریلیا آیا تھا جب میری بیٹی کی پیدائش ہوئی تو میں حراستی مرکز میں تھا اور میں نے آج تک اسے نہیں دیکھا ، مجھے آسٹریلیا میں مستقل سکونت چاہئے‘۔ یہ الفاظ ہیں پاکستان کے شمالی علاقی ہنگو سے آسٹریلیا پہنچنے والے پناہ گزیں شفیق الرحمان کے۔اسی طرح کی کہانیاں سنانے والے لگ بھگ ۳۰۰ پناہ گزیں اس وقت امیگریشن کے وزیر ٹونی برک کے سڈنی کے دفتر پر دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔ شفیق بھی احتجاج میں شامل ایسے ہی فریادی ہیں۔

  • نیوز فلیش 07 اگست 2024: کملا ہیرس اور ان کے ساتھی ٹم والز کا اہم امریکی ریاستوں کا پانچ روزہ دورہ

    07/08/2024 Duración: 04min

    کم از کم 100 افراد کو برطانیہ میں فسادات کے الزامات کا سامنا ہے اور وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی بہت ضروری ہے۔

  • جس طرح بھارت میں پاکستانی کھانے مقبول ہیں اسی طرح پاکستان میں ’پاؤ بھاجی‘ اور ’وڑا پاؤ’ کی بھی مقبولیت

    07/08/2024 Duración: 08min

    سرحدیں الگ ہوگئیں لیکن ذائقے جدا نہ ہوئے، پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں ایک دوسری کے کھانوں کے شوقین افراد کی کمی نہیں، ایک دوسرے کے ملک میں جا کر کھانا آسان نہیں لیکن جب اپنے ہی ملک میں پڑوسی ملک کے بہترین اور لذت سے بھرپور کھانے دستیاب ہوں تو پھر کون ہاتھ روکتا ہے۔

  • لیجنیئرز کی بیماری کیا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

    06/08/2024 Duración: 03min

    وکٹوریا کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست میں مہلک لیجنیئرز کے پھیلنے کے منبع کی نشاندہی کر لی ہے۔ اب تک 77 مصدقہ مریض ہیں اور مزید 9 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وبا کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • نیوز فلیش 06 اگست 2024: ریزرو بنک آسٹریلیا کا شرح سود 4.35 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    06/08/2024 Duración: 04min

    امریکہ کا مشرق وسطیٰ میں تحمل کا مطالبہ اور شمالی کوئنزلینڈ میں مگرمچھ کے اندر انسانی باقیات پائی گئیں۔

  • Is your child being bullied at school or online? Key steps you need to take - کیا آپ کے بچے کو اسکول میں یا آن لائن تضحیک( bullying ) کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ جانئے آپ کو کیا کرنا چاہئے

    06/08/2024 Duración: 09min

    Experts say that dealing with bullying behaviours is never easy but always necessary, as the harm caused can impact children for years. To provide up-to-date advice on supporting a child experiencing bullying at school or online, we consult specialists in education, psychology, and cyberbullying response. - ماہرین کا کہنا ہے کہ بلینگ کے رویوں سے نمٹنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا لیکن ہمیشہ ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ اس سے ہونے والے نقصانات بچوں کو برسوں تک متاثر کر سکتے ہیں۔ اسکول یا آن لائن تضحیک آمیز رویے کا سامنا کرنے والے بچے کی مدد کرنے کے بارے میں تازہ ترین مشورہ فراہم کرنے کے لیے، ہم نے تعلیم، نفسیات، اور سائبر بلینگ کے ماہرین سے کی آراء مانگی ہیں

  • Beware of scams: Attractive discounts could heighten fraud risk - رعایتی پیشکش جتنی پُرکشش, جعلسازی کا امکان اتنا ہی ذیادہ

    05/08/2024 Duración: 08min

    Experts warn that scammers use native languages to gain immigrants' trust and then exploit them with tactics like discount offers and fake requests for help. The more enticing the offer, the higher the fraud risk. Stay cautious with free discounts. For more insights, listen to Ms. Jawaria Mahmood a cybersecurity expert from Western Australia, on this podcast. - ماہرین کہتے ہیں کہ جعلساز تارکین وطن کو ان کی زبان میں بات کر کے ان کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور پھر اکثررعایتی پیشکش، ہنی ٹریپنگ یا مدد کی درخواست جیسے حربوں سے رقم ہتھیانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیشکش جتنیآسانی سے دستیاب اور پُرکشش ہو جعلسازی کا امکان اتنا ہی ذیادہ ہے اس لئے مفت رعایتی اسکیموں سے ہوشیار رہیں۔ مغربی آسٹریلیا میں مقیم سائیبر آگاہی کی تدریس سے وابستہ محترمہ جویریہ محمود سے تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • بلک بلنگ یا مکس بلنگ ، ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں؟

    05/08/2024 Duración: 08min

    مکس بلنگ جہاں مریضوں کو اضافی رقم خرچ کرنے کا باعث ہے ویہں ڈاکٹرز کے لئے اضافی وقت استعمال کر کے کاغذی کاروائی میں بھی اضافہ کرتی ہے ، لیکن پھر بھی کیا وجہ ہے کہ بہت سے ڈاکٹرز اور کلینک اب مکس بلنگ کر رہے ہیں ؟ جانئے اس پوڈ کاسٹ میں

  • نیوز فلیش 05 اگست 2024: آسٹریلیا نے ملک میں ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کی سطح میں اضافہ کردیا

    05/08/2024 Duración: 02min

    کوئنز لینڈ کے مسافروں کے لیے پچاس سینٹ کرایہ آج سے شروع ہو رہا ہے۔ , آسٹریلوی ہائی جمپرز نے چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ مزید خبروں کے لئے سنئے اردو نیوز فلیش

  • Islamophobia in everyday life - روزمرہ زندگی میں سامنے آتا اسلامو فوبیا :SBS Examines

    02/08/2024 Duración: 07min

    Against the backdrop of the Israel-Hamas war, incidents of Islamophobia in Australia have surged – whether verbal, physical or online. What's the lasting impact on victims, and what can be done? - اسرائیل-حماس جنگ کے پس منظر میں، آسٹریلیا میں اسلامو فوبیا کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے - یہ چاہے زبانی کلامی ہو، جسمانی ہو یا آن لائن۔ جانیئے کہ متاثرین پر اس کا کیا دیرپا اثر پڑتا ہے، اور اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے؟

  • دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا ایک نسخہ طرزِ زندگی میں تبدیلی ہے مگر یہ کتنا آسان ہے؟

    02/08/2024 Duración: 07min

    جنوبی آسٹریلیا میں مقیم کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکر کہتے ہیں کہ طرزِ زندگی یا life style میں تبدیلی کر کے دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ ماہرین متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور وزن کی نگرانی حفاظت کے لئے اہم قرار دیتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں جانئے کہ یہ اقدامات دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہوتے ہیں۔

página 14 de 25